فهرس الكتاب

الصفحة 2004 من 5274

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل

باب: حائضہ عورت طواف افاضہ کر چکی ہو تو طواف وداع کیے بغیر جا سکتی ہے

2004 حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَوْسٍ قَالَ أَتَيْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ فَسَأَلْتُهُ عَنْ الْمَرْأَةِ تَطُوفُ بِالْبَيْتِ يَوْمَ النَّحْرِ ثُمَّ تَحِيضُ قَالَ لِيَكُنْ آخِرُ عَهْدِهَا بِالْبَيْتِ قَالَ فَقَالَ الْحَارِثُ كَذَلِكَ أَفْتَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَقَالَ عُمَرُ أَرِبْتَ عَنْ يَدَيْكَ سَأَلْتَنِي عَنْ شَيْءٍ سَأَلْتَ عَنْهُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِكَيْ مَا أُخَالِفَ

سیدنا حارث بن عبداللہ بن اوس ؓ کہتے ہیں کہ میں سیدنا عمر بن خطاب ؓ کے پاس آیا اور ان سے پوچھا کہ جو عورت قربانی والے دن طواف کر چکی ہو ، پھر اسے حیض آ جائے تو ؟ عمر ؓ نے کہا: چاہیئے کہ اس کا آخری عمل بیت اللہ کا طواف ہو ۔ تب حارث نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے بھی مجھ سے ایسے ہی فرمایا تھا ۔ تو عمر ؓ نے کہا " تیرے ہاتھ گر جائیں ۔ مجھ سے وہ بات پوچھتا ہے جو پہلے رسول اللہ ﷺ سے پوچھ چکا ہے تاکہ میں ان کی مخالفت کروں ۔ "

1۔اس روایت میں بیان کردہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی رائے سابقہ حدیث کے خلاف ہے۔ (ممکن ہے کہ سابقہ حدیث ان کے علم میں نہ ہو) اس لئے مسئلہ وہی صحیح ہے۔جو سابقہ حدیث سے ثابت ہے۔مگر بات واضح ہے کہ ہرگز جائز نہیں۔کہ رسول اللہ ﷺکےصریح صحیح فرمان کے ہوتے ہوئے آدمی ادھر اُدھر سے فتوے مانگتا پھرے۔یہ رسول اللہ ﷺپر ایمان کے منافی ہے۔2۔یہ حدیث حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے کمال وفضل اور جذبہ اتباع رسول پر دلالت کرتی ہے۔3۔شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ اس روایت کی بابت لکھتے ہیں۔ کہ یہ روایت منسوخ ہے اور ما قبل روایت ناسخ ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت