فهرس الكتاب

الصفحة 644 من 5274

کتاب: نماز کے احکام ومسائل

باب: نماز میں 'سدل' کرنا

644 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ الطَّبَّاعِ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ أَكْثَرُ مَا رَأَيْتُ عَطَاءً يُصَلِّي سَادِلًا قَالَ أَبُو دَاوُد وَهَذَا يُضَعِّفُ ذَلِكَ الْحَدِيثَ

ابن جریج کہتے ہیں کہ میں نے جناب عطاء ( عطاء ابن ابی رباح تابعی ) کو بارہا دیکھا کہ وہ سدل کیے ہوئے نماز پڑھتے تھے ۔ امام ابوداؤد ؓ نے کہا کہ عطاء کا یہ فعل ( گویا ) مذکورہ بالا حدیث ( ابوہریرہ ؓ ) کو ضعیف ثابت کرتا ہے ۔

پہلی سندحسن اوردوسری (روایت عسل ) صحیح ہے۔ ( شیخ البانی  ) اورتیسری روایت تابعی کاعمل اگرچہ سندا صحیح ہےمگر مذکورہ بالاحدیث کےبرخلاف ہےاور کسی راوی کا اپنی روایت کےخلاف عمل کرنا اس روایت کےضعیف ہونے کےدلیل نہیں ہےاو رحق یہ ہےکہ نماز میں کپڑے کولپیٹے بغیر سرپر کندھوں پرویسے ہی ڈال لینا ، یامنہ کوبند رلینا جائز نہیں ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت