فهرس الكتاب

الصفحة 642 من 5274

کتاب: نماز کے احکام ومسائل

باب: عورت کا اوڑھنی کے بغیر نماز پڑھنا

642 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ أَنَّ عَائِشَةَ نَزَلَتْ عَلَى صَفِيَّةَ أُمِّ طَلْحَةَ الطَّلَحَاتِ فَرَأَتْ بَنَاتٍ لَهَا فَقَالَتْ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ وَفِي حُجْرَتِي جَارِيَةٌ فَأَلْقَى لِي حَقْوَهُ وَقَالَ لِي شُقِّيهِ بِشُقَّتَيْنِ فَأَعْطِي هَذِهِ نِصْفًا وَالْفَتَاةَ الَّتِي عِنْدَ أُمِّ سَلَمَةَ نِصْفًا فَإِنِّي لَا أَرَاهَا إِلَّا قَدْ حَاضَتْ أَوْ لَا أُرَاهُمَا إِلَّا قَدْ حَاضَتَا قَالَ أَبُو دَاوُد وَكَذَلِكَ رَوَاهُ هِشَامٌ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ

امام محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں کہ سیدہ عائشہ ؓا ، صفیہ ام طلحہ الطلحات کی مہمان ہوئیں ۔ پس ان کی بیٹیوں کو دیکھا تو فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ تشریف لائے جبکہ میرے حجرے میں ایک نوعمر لڑکی تھی ۔ آپ ﷺ نے اپنا تہبند میری طرف پھینکا اور فرمایا " اسے دو حصوں میں پھاڑو اور ایک حصہ اس لڑکی کو دے دو اور دوسرا اس کو جو ام سلمہ کے ہاں ہے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ بالغ ( جوان ) ہو گئی ہے ۔ یا ( فرمایا کہ ) میں سمجھتا ہوں کہ یہ دونوں جوان ہو گئی ہیں ۔ " امام ابوداؤد ؓ نے کہا: ہشام نے بھی ابن سیرین سے ایسے ہی روایت کیا ہے ۔

یہ روایت سندا ضعیف ہے ۔تاہم جوان کےلیے پردے کی تاکید ثابت ہے۔اس لیے کہ بچیاں جب جوان ہوجائیں تو ان سے پردے کااہتما م کروایا جائے ۔یہ خود بچیوں اور ان کےسر پرستوں کا لازمی فریضہ ہے۔قرآن کی آیات اوردیگر صحیح احادیث اس پرصریح دلالت کرتی ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت