فهرس الكتاب

الصفحة 4106 من 5274

کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل

باب: غلام کے لیے جائز ہے کہ وہ اپنی مالکہ کے بالوں کو دیکھ سکتا ہے

4106 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا أَبُو جُمَيْعٍ سَالِمُ بْنُ دِينَارٍ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَى فَاطِمَةَ بِعَبْدٍ كَانَ قَدْ وَهَبَهُ لَهَا قَالَ وَعَلَى فَاطِمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ثَوْبٌ إِذَا قَنَّعَتْ بِهِ رَأْسَهَا لَمْ يَبْلُغْ رِجْلَيْهَا وَإِذَا غَطَّتْ بِهِ رِجْلَيْهَا لَمْ يَبْلُغْ رَأْسَهَا فَلَمَّا رَأَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا تَلْقَى قَالَ إِنَّهُ لَيْسَ عَلَيْكِ بَأْسٌ إِنَّمَا هُوَ أَبُوكِ وَغُلَامُكِ

سیدنا انس ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ سیدہ فاطمہ ؓ کے لیے ایک غلام لائے جو آپ ﷺ نے ان کو ہبہ کیا تھا ۔ سیدنا انس ؓ نے کہا: سیدہ فاطمہ ؓ پر ایسا کپڑا تھا کہ وہ اگر اسے سر پر لپیٹتی تو ان کے پاؤں تک نہ پہنچتا تھا اور اگر پاؤں کو چھپاتیں تو سر پر نہ رہتا تھا ۔ پس جب نبی کریم ﷺ نے اس کی اس الجھن کو دیکھا تو فرمایا تمہارے لیے کوئی حرج کی بات نہیں تمہارے سامنے صرف تمہارے والد ہیں اور تمہارا غلام ۔

غلام سے پردہ واجب نہی بلکہ رخصت ہے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت