فهرس الكتاب

الصفحة 1761 من 5274

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل

باب: قربانی کے اونٹ پر سواری کرنا

1761 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ سَأَلْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ رُكُوبِ الْهَدْيِ فَقَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ ارْكَبْهَا بِالْمَعْرُوفِ إِذَا أُلْجِئْتَ إِلَيْهَا حَتَّى تَجِدَ ظَهْرًا

جناب ابو الزبیر کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ سے قربانی کے جانور پر سواری کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کیا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے ، آپ فر رہے تھے " جب تم مجبور ہو جاؤ تو ( احسان کے ساتھ اور ) معروف انداز سے اس پر سواری کرو حتیٰ کہ تمہیں کوئی اور سواری مل جائے ۔ "

یعنی بوقت ضرورت انسان ہدی او ر قربانی کے جانور پر سواری کر لے تو کوئی حرج نہیں

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت