فهرس الكتاب

الصفحة 1845 من 5274

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل

باب: محرم کا نکاح کرنا کیسا ہے؟

1845 حَدَّثَنَا ابْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ عَنْ رَجُلٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ وَهِمَ ابْنُ عَبَّاسٍ فِي تَزْوِيجِ مَيْمُونَةَ وَهُوَ مُحْرِمٌ

جناب سعید بن مسیب ؓ کہتے ہیں کہ سیدنا ابن عباس ؓ کو سیدہ میمونہ ؓا کے نکاح کے معاملے میں وہم ہوا ہے کہ وہ احرام میں تھے ۔

یہ آخری روایت اگرچہ سندا مقطوع ہے مگر مبنی بر حقیقت ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو وہم ہوا ہے۔میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ صاحب واقعہ ہیں۔ ان کا اپنا بیان ہے کہ ہم دونوں حلال تھے اور اس وہم کی بنیاد غالبًا یہ ہے کہ چونکہ احرام سے فارغ ہوتےہی یہ کام ہوگیا تھا۔اور حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ ویسے بھی صغیر السن تھے۔اس لئے انہوں نے سمجھا کہ احرام ہی میں یہ نکاح ہوا تھا۔واللہ اعلم۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت