709 حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ وَحَفْصُ بْنُ عُمَرَ قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ يَحْيَى بْنِ الْجَزَّارِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي فَذَهَبَ جَدْيٌ يَمُرُّ بَيْنَ يَدَيْهِ فَجَعَلَ يَتَّقِيهِ
۔ سیدنا ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نماز پڑھ رہے تھے کہ بھیڑ کا ایک بچہ آپ ﷺ کے آگے سے گزرنے لگا مگر آپ ﷺ اسے ہٹاتے رہے ۔
1)نمازی کو چاہیے کہ اپنی نماز کی حفاظت کرے ۔نبی ﷺ نے بکری کے بچے کا گزرنا بھی گوارا نہیں فرمایا۔
(2) بکری کا وہ بچہ نبی ﷺ کےپیچھے سےیعنی مقتدیوں کے آگے سے گزرگیا ، کیونکہ مقتدیوں کےلیے نبی ﷺ سترہ تھے۔