1775 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا وَهْبٌ يَعْنِي ابْنَ جَرِيرٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْحَقَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَتْ قَالَ سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ كَانَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَخَذَ طَرِيقَ الْفُرْعِ أَهَلَّ إِذَا اسْتَقَلَّتْ بِهِ رَاحِلَتُهُ وَإِذَا أَخَذَ طَرِيقَ أُحُدٍ أَهَلَّ إِذَا أَشْرَفَ عَلَى جَبَلِ الْبَيْدَاءِ
جناب سعد بن ابی وقاص ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ جب «فرع» کی راہ اختیار کرتے تو اس وقت تلبیہ پکارنا شروع کرتے جب آپ کی سواری آپ کو لے کر سیدھی کھڑی ہو جاتی ۔ اور جب احد کی راہ سے چلنے لگتے تو اس وقت تلبیہ کہتے جب بیداء کے ٹیلے پر چڑھتے ۔