3560 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْجَرَّاحِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مُوسَى عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ الْعُمْرَى أَنْ يَقُولَ الرَّجُلُ لِلرَّجُلِ هُوَ لَكَ مَا عِشْتَ فَإِذَا قَالَ ذَلِكَ فَهُوَ لَهُ وَلِوَرَثَتِهِ وَالرُّقْبَى هُوَ أَنْ يَقُولَ الْإِنْسَانُ هُوَ لِلْآخِرِ مِنِّي وَمِنْكَ
جناب مجاہد ؓ فرماتے ہیں عمریٰ یہ ہے کہ ایک انسان دوسرے سے یوں کہے " جب تک تو زندہ ہے یہ تیرے لیے ہے ۔ " پس جب یوں کہہ دیا تو یہ اس کی ہوئی اور ( بعد ازاں ) اس کے وارثوں کی ہے ۔ اور رقبیٰ یہ ہے کہ انسان دوسرے سے کہے " یہ چیز ہم میں سے بعد میں مرنے والے کے لیے ہے ۔ " ( اگر تو پہلے مر گیا تو میری ہو گی ' ورنہ تیری رہی ) ۔
فائدہ۔ (رقبیٰ) کی وضاحت اوپرحدیث 3556 میں ہوچکی ہے۔