4099 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ لُوَيْنٌ وَبَعْضُهُ قِرَاءَةً عَلَيْهِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ قَالَ قِيلَ لِعَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا إِنَّ امْرَأَةً تَلْبَسُ النَّعْلَ فَقَالَتْ لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الرَّجُلَةَ مِنْ النِّسَاءِ
جناب ابن ابی ملیکہ سے روایت ہے کہ ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا سے کہا گیا کہ ( جو ) عورت ( مردوں کے لیے مخصوص ) جوتا پہنتی ہے ، ( اس کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے ؟ ) تو انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے مردوں کی طرح بننے والی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے ۔
عورتوں کے لئے جب لباس اور جوتے تک مردوں کی مشابہت لعنت کا کام ہے تو دیگر امورنشست وبرخاست اندازگفتگو اور بے حجابی وغیرہ سبھی اس میں شامل ہیں ۔