2895 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رِزْمَةَ أَخْبَرَنِي أَبِي حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ أَبُو الْمُنِيبِ الْعَتَكِيِّ عَنْ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَعَلَ لِلْجَدَّةِ السُّدُسَ إِذَا لَمْ يَكُنْ دُونَهَا أُمٌّ
سیدنا بریدہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے جدہ ( دادی ' نانی ) کے لیے چھٹا حصہ مقرر کیا تھا ۔ لیکن جب اس سے پہلے ( ورے ) ماں نہ ہو ۔
سند ضعیف ہے اور مسئلہ یہی ہے ماں دادی اور نانی کےلئے حاجب ہے (ان کو وراثت کے حق سے محروم کردیتی ہے۔)