2897 حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ عَنْ خَالِدٍ عَنْ يُونُسَ عَنْ الْحَسَنِ أَنْ عُمَرَ قَالَ أَيُّكُمْ يَعْلَمُ مَا وَرَّثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْجَدَّ فَقَالَ مَعْقِلُ بْنُ يَسَارٍ أَنَا وَرَّثَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ السُّدُسَ قَالَ مَعَ مَنْ قَالَ لَا أَدْرِي قَالَ لَا دَرَيْتَ فَمَا تُغْنِي إِذًا
سیدنا عمر ؓ نے پوچھا تم میں سے کوئی جانتا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے دادا کو کیا وراثت دی تھی ؟ تو سیدنا معقل بن یسار ؓ نے کہا: میں جانتا ہوں ' رسول اللہ ﷺ نے اسے چھٹا حصہ دیا تھا ۔ انہوں نے پوچھا: کس کے ساتھ ؟ کہا: مجھے نہیں معلوم ۔ تو عمر ؓ نے کہا: تم نے نہیں جانا ( تمہارا ادھوری بات بتانے کا ) کیا فائدہ ؟