فهرس الكتاب

الصفحة 3360 من 5274

کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل

باب: کھجور کے تازہ پھل کو خشک کھجور کے بدلے بیچنا

3360 حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ أَبُو تَوْبَةَ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ يَعْنِي ابْنَ سَلَّامٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَنَّ أَبَا عَيَّاشٍ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ يَقُولُ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الرُّطَبِ بِالتَّمْرِ نَسِيئَةً قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ عِمْرَانُ بْنُ أَبِي أَنَسٍ عَنْ مَوْلًى لِبَنِي مَخْزُومٍ عَنْ سَعْدٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ

سیدنا سعد بن ابی وقاص ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے تازہ کھجور خشک کھجور کے بدلے ادھار بیچنے سے منع فرمایا ہے ۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ اس روایت کو عمران بن ابوانس نے بنو مخزوم کے ایک مولیٰ کے واسطے سے سیدنا سعد ؓ سے اور انہوں نے نبی کریم ﷺ سے اس کی مانند روایت کیا ہے ۔

رسول اللہ ﷺنے تمر (کھجور خشک) کوتمر کے بدلے بیچنے کی اجازت دی۔مگر برابر برابر اور نقد ہو۔ اس حدیث میں آپﷺ سے یہ سوال کیا گیا ہے۔کہ تازہ کھجور (رطب) کےبدلے خشک کھجور (تمر) کی بیع کی جاسکتی ہے۔تو آپ نے یہ بات سمجھا کرکہ خشک ہونے کے بعد کھجورکے وزن اور مقدار میں کمی ہوتی ہے۔اس بیع سے مکمل طور پر منع فرمادیا۔اس حدیث کی رو سے تازہ کھجور کے بدلے خشک کھجور کی بیع برابر برابراور نقد ہوتب بھی جائز نہ ہوگی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت