فهرس الكتاب

الصفحة 3673 من 5274

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل

باب: شراب کی حرمت کا بیان

3673 حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كُنْتُ سَاقِيَ الْقَوْمِ حَيْثُ حُرِّمَتْ الْخَمْرُ فِي مَنْزِلِ أَبِي طَلْحَةَ وَمَا شَرَابُنَا يَوْمَئِذٍ إِلَّا الْفَضِيخُ فَدَخَلَ عَلَيْنَا رَجُلٌ فَقَالَ إِنَّ الْخَمْرَ قَدْ حُرِّمَتْ وَنَادَى مُنَادِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْنَا هَذَا مُنَادِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

سیدنا انس ؓ کا بیان ہے کہ میں سیدنا ابوطلحہ ؓ کے گھر میں اہل مجلس کو شراب پلا رہا تھا کہ شراب کی حرمت کا حکم نازل ہو گیا ۔ اور اس دن ہماری شراب " فضیخ " ( کچی کھجور سے تیار کی ہوئی شراب ) تھی ۔ ایک آدمی ہمارے پاس آیا اور اس نے کہا: تحقیق شراب حرام کر دی گئی ہے اور رسول اللہ ﷺ کے منادی نے اعلان بھی کر دیا ہے ۔ پس ہم نے کہا: یہ شخص رسول اللہ ﷺ کی جانب سے اعلان کر رہا ہے ۔

فائدہ۔گویا جس شراب کےلئے حرمت کا حتمی حکم نازل ہوا وہ انگو ر کی بنی ہوئی نہ تھی۔بلکہ کچی کھجور کی بنی ہوتی تھی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت