فهرس الكتاب

الصفحة 3195 من 5274

کتاب: جنازے کے احکام و مسائل

باب: جنازہ پڑھاتے ہوئے امام میت کے مقابل کہاں کھڑا ہو ؟

3195 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ صَلَّيْتُ وَرَاءَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى امْرَأَةٍ مَاتَتْ فِي نِفَاسِهَا فَقَامَ عَلَيْهَا لِلصَّلَاةِ وَسَطَهَا

سیدنا سمرہ بن جندب ؓ سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کی اقتداء میں ایک عورت کا جنازہ پڑھا جو کہ ایام نفاس میں فوت ہوئی تھی ۔ تو آپ ﷺ اس کے درمیان کے مقابل کھڑے ہوئے تھے ۔

مسلمان عورت اپنے ایام حیض اور نفاس کے دنوں میں فوت ہو تب بھی اس کا جنازہ پڑھا جائے گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت