1012 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ فَارِسٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ وَأَبِي سَلَمَةَ وَعُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ... بِهَذِهِ الْقِصَّةِ. قَالَ: وَلَمْ يَسْجُدْ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ، حَتَّى يَقَّنَهُ اللَّهُ ذَلِكَ.
سعید بن مسیب ، ابوسلمہ اور عبیداللہ بن عبداللہ ( تینوں ) سیدنا ابوہریرہ ؓ سے یہ قصہ بیان کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے سہو کے سجدے نہیں کیے حتیٰ کہ اﷲ نے آپ کو اس کا یقین دلا دیا ۔