1138 حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ، قَالَتْ: كُنَّا نُؤْمَرُ.بِهَذَا الْخَبَرِ. قَالَتْ: وَالْحُيَّضُ يَكُنَّ خَلْفَ النَّاسِ، فَيُكَبِّرْنَ مَعَ النَّاسِ
سیدہ ام عطیہ ؓا بیان کرتی ہیں کہ ہمیں حکم دیا جاتا تھا ۔ اور یہ حدیث بیان کی ۔ اور کہا کہ حیض والیاں لوگوں کے پیچھے ہوں اور لوگوں کے ساتھ تکبیریں کہیں ۔
عورتوں کے لئے ایام مخصوصہ میں بھی تکبیرات اور اللہ کا زکر مباح اور مشروع ہے۔اس کےلئے طہارت ضروری نہیں ہے۔