1188 حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ، أَخْبَرَنِي أَبِي، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، أَخْبَرَنِي الزُّهْرِيُّ، أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَأَ قِرَاءَةً طَوِيلَةً، فَجَهَرَ بِهَا -يَعْنِي: فِي صَلَاةِ الْكُسُوفِ.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے لمبی قرآت کی اور اونچی آواز سے ۔ یعنی نماز کسوف میں ۔
؎مذکوہ بالا دونوں احادیث کےدرمیان جمع وتطبیق یوں ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا چونکہ فاصلے پرتھیں۔ اس لئے نبی کریم ﷺ کی قراءت صاف سن نہ سکی تھیں۔آواز سنی اس لئے جانا کہ قراءت جہرا ً ہورہی ہے۔لیکن یہ نہ جان سکیں کہ قراءت کیا ہورہی ہے۔ا س لئے اس کا اندازہ لگایا۔