فهرس الكتاب

الصفحة 1207 من 5274

کتاب: نماز سفر کے احکام و مسائل

باب: دو نمازوں کو جمع کرنے کا بیان

1207 حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْعَتَكِيُّ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ اسْتُصْرِخَ عَلَى صَفِيَّةَ، وَهُوَ بِمَكَّةَ، فَسَارَ حَتَّى غَرَبَتِ الشَّمْسُ وَبَدَتِ النُّجُومُ، فَقَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا عَجِلَ بِهِ أَمْرٌ فِي سَفَرٍ,جَمَعَ بَيْنَ هَاتَيْنِ الصَّلَاتَيْنِ، فَسَارَ حَتَّى غَابَ الشَّفَقُ، فَنَزَلَ فَجَمَعَ بَيْنَهُمَا.

جناب نافع سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عمر ؓ کو مکہ میں ان کہ اہلیہ سیدہ صفیہ ؓا کی بابت پکارا گیا ۔ ( یعنی ان کی وفات کی خبر دی گئی ) تو آپ نے سفر کیا ، حتیٰ کہ سورج غروب ہو گیا اور ستارے نکل آئے اور کہا: نبی کریم ﷺ جب سفر میں جلدی میں ہوتے تو ان دونوں نمازوں ( یعنی مغرب اور عشاء ) کو جمع کر لیا کرتے تھے ، چنانچہ آپ چلتے رہے ، حتیٰ کہ شفق غائب ہو گئی ، تب اترے اور دونوں نمازوں کو جمع کر کے پڑھا ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت