125 حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بِهَذَا الْإِسْنَادِ قَالَ فَتَوَضَّأَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ بِغَيْرِ عَدَدٍ
جناب محمود بن خالد نے ولید سے مذکورہ بالا سند کے ساتھ یہ کہا ہے کہ سیدنا معاویہ ؓ نے وضو کیا ( تو وضو کے اعضاء ) تین تین بار ( دھوئے ) اور اپنے پاؤں دھوئے بغیر شمار کیے ۔
فائدہ: اعضائے وضو کو دھونے میں تین بار کی برابری نہ بھی ہو تو وہ وضو کامل ہوتا ہے۔