1256 حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ، حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ كَيْسَانَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَأَ فِي رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ: {قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ} [أول سورة الكافرون] وَ {قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ} [أول سورة الإخلاص] .
سیدنا ابوہریرہ ؓ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے فجر کی سنتوں میں «قل يا أيها الكافرون» اور «قل هو الله أحد» کی قرآت فرمائی ۔
فائدہ:اس قراءت کا اختیار والتزام مستحب ہےاور معنوی اعتبار سے بھی اس کی خاص اہمیت ہے کہ دن کی ابتدا ہی میں مسلمان کفر و کفار سے اپنی براءت اور اللہ عز و جل کی توحید اور اس کے اسماء وصفات کا اظہار و اقرار کرتا ہے ۔ علاوہ ازیں دیگر قراءت کا ذکر آگے آرہا ہے ۔