فهرس الكتاب

الصفحة 128 من 5274

کتاب: طہارت کے مسائل

باب: نبی ﷺ کے وضو کا بیان

128 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَيَزِيدُ بْنُ خَالِدٍ الْهَمْدَانِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ عَنْ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذٍ ابْنِ عَفْرَاءَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ عِنْدَهَا فَمَسَحَ الرَّأْسَ كُلَّهُ مِنْ قَرْنِ الشَّعْرِ كُلِّ نَاحِيَةٍ لِمُنْصَبِّ الشَّعْرِ لَا يُحَرِّكُ الشَّعْرَ عَنْ هَيْئَتِهِ

سیدہ ربيع بنت معوذ ابن عفراء ؓا کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ان کے ہاں وضو کیا تو پورے سر کا مسح کیا ، اوپر سے سر کا مسح شروع کرتے تھے ، ہر جانب سے بالوں کی لٹوں کے رخ پر ہاتھ پھیرتے تھے ۔ اور آپ بالوں کو ان کی ہیت سے حرکت نہ دیتے تھے ۔

فائدہ: حدیث میں مذکور سرکے مسح کا یہ طریقہ ان لوگوں کے لیے ہے جن کے بال لمبے ہوں (یعنی پٹے بال) جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے تھے۔ عورتوں کے بال بھی لمبے ہوتے ہیں، وہ بھی اس طریقے سے سرکا مسح کر سکتی ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت