1280 حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدٍ، حَدَّثَنَا عَمِّي، حَدَّثَنَا أَبِي عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ ذَكْوَانَ- مَوْلَى عَائِشَةَ-، أَنَّهَا حَدَّثَتْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي بَعْدَ الْعَصْرِ، وَيَنْهَى عَنْهَا، وَيُوَاصِلُ، وَيَنْهَى عَنِ الْوِصَالِ.
جناب ذکوان مولیٰ سیدہ عائشہ ؓا سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ ؓا نے ان سے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ عصر کے بعد نماز پڑھا کرتے تھے جب کہ لوگوں کو اس سے منع کرتے تھے ۔ خود وصال کرتے ( یعنی دو دو دن کے اکھٹے روزے رکھتے یا اس سے زیادہ کے بھی اور درمیان میں افطار نہ کرتے ) اور لوگوں کو وصال سے منع فرماتے تھے ۔
ملحوظہ:منذری کہتے ہیں کہ اس کی سند میں محمد بن اسحاق بن یسار ہے اور اس کی حدیث کے حجت ہونے میں اختلاف ہے ۔ (عون المعبود ) محققین کے نزدیک یہ حدیث ضعیف ہے ۔