1339 حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بِاللَّيْلِ ثَلَاثَ عَشْرَةَ رَكْعَةً، ثُمَّ يُصَلِّي إِذَا سَمِعَ النِّدَاءَ بِالصُّبْحِ رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ رات کو تیرہ رکعات پڑھا کرتے ، پھر جب صبح کی اذان سنتے تو ہلکی سی دو رکعتیں پڑھتے ۔
فائدہ: یہ تیرہ رکعتیں، ان مختصر دورکعتوں کو ملا کر ہوتی ہیں جوقیام اللیل ( نماز تہجد) کے آغاز میں بعض دفعہ نبیﷺ پڑھا کرتےتھے۔ درج ذیل روایت میں بھی یہی بیان کیا گیا ہے۔