1358 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَجِيدِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ,حَدَّثَهُ فِي هَذِهِ الْقِصَّةِ... قَالَ: فَقَامَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، رَكْعَتَيْنِ، حَتَّى صَلَّى ثَمَانِيَ رَكَعَاتٍ، ثُمَّ أَوْتَرَ بِخَمْسٍ، وَلَمْ يَجْلِسْ بَيْنَهُنَّ.
سیدنا ابن عباس ؓ نے اس قصے میں بیان کیا کہ آپ ﷺ اٹھے اور دو ، دو رکعتیں کر کے نماز پڑھی حتیٰ کہ آٹھ رکعتیں پڑھیں ، پھر پانچ رکعتیں وتر پڑھے اور ان کے درمیان میں تشہد کے لیے نہیں بیٹھے ۔