فهرس الكتاب

الصفحة 1365 من 5274

کتاب: نوافل اور سنتوں کے احکام ومسائل

باب: رات کی نماز( تہجد )کا بیان

1365 حَدَّثَنَا نُوحُ بْنُ حَبِيبٍ وَيَحْيَى بْنُ مُوسَى قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ بِتُّ عِنْدَ خَالَتِي مَيْمُونَةَ فَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي مِنْ اللَّيْلِ فَصَلَّى ثَلَاثَ عَشْرَةَ رَكْعَةً مِنْهَا رَكْعَتَا الْفَجْرِ حَزَرْتُ قِيَامَهُ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ بِقَدْرِ يَا أَيُّهَا الْمُزَّمِّلُ لَمْ يَقُلْ نُوحٌ مِنْهَا رَكْعَتَا الْفَجْرِ

سیدنا ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے اپنی خالہ سیدہ میمونہ ؓا کے ہاں رات گزاری ۔ پس نبی کریم ﷺ رات کو اٹھے اور نماز پڑھنے لگے ۔ آپ ﷺ نے تیرہ رکعات پڑھیں ، ان میں فجر کی سنتیں بھی شامل تھیں ۔ میں نے ہر رکعت میں آپ ﷺ کے قیام کا اندازہ لگایا کہ سورۃ مزمل کے برابر تھا ۔ نوح نے اپنی روایت میں فجر کی سنتوں کا ذکر نہیں کیا ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت