فهرس الكتاب

الصفحة 1383 من 5274

کتاب: ماہ رمضان المبارک کے احکام و مسائل

باب: اکیسویں رات کے لیلۃالقدر ہونے کی دلیل

1383 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ وَالْتَمِسُوهَا فِي التَّاسِعَةِ وَالسَّابِعَةِ وَالْخَامِسَةِ قَالَ قُلْتُ يَا أَبَا سَعِيدٍ إِنَّكُمْ أَعْلَمُ بِالْعَدَدِ مِنَّا قَالَ أَجَلْ قُلْتُ مَا التَّاسِعَةُ وَالسَّابِعَةُ وَالْخَامِسَةُ قَالَ إِذَا مَضَتْ وَاحِدَةٌ وَعِشْرُونَ فَالَّتِي تَلِيهَا التَّاسِعَةُ وَإِذَا مَضَى ثَلَاثٌ وَعِشْرُونَ فَالَّتِي تَلِيهَا السَّابِعَةُ وَإِذَا مَضَى خَمْسٌ وَعِشْرُونَ فَالَّتِي تَلِيهَا الْخَامِسَةُ قَالَ أَبُو دَاوُد لَا أَدْرِي أَخَفِيَ عَلَيَّ مِنْهُ شَيْءٌ أَمْ لَا

سیدنا ابو سعید خدری ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا " اسے رمضان کے آخری عشرے میں تلاش کرو ۔ نویں ، ساتویں اور پانچویں رات میں تلاش کرو ۔ " ( یعنی آخر مہینہ سے ) میں نے کہا: اے ابوسعید ! آپ گنتی ہم سے بہتر جانتے ہیں ۔ انہوں نے کہا: ہاں ، میں نے کہا: نویں ، ساتویں اور پانچویں سے کیا مراد ہے ؟ انہوں نے کہا: جب اکیسویں گزر جائے تو اس کے بعد والی نویں ہے اور جب تیئسیویں گزر جائے تو اس کے بعد والی ساتویں ہے اور جب پچیسویں گزر جائے تو اس کے بعد والی پانچویں ہے ۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں مجھے نہیں معلوم کہ اس حدیث میں مجھ پر کوئی امر مخفی رہا ہے یا نہیں ۔ ( کیونکہ حتمی تاریخ کے تعین میں شبہ سا رہتا ہے ) ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت