باب: سجدہ تلاوت کا بیان اور یہ کہ قرآن مجید میں کتنے سجدے ہیں
1402 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي ابْنُ لَهِيعَةَ أَنَّ مِشْرَحَ بْنَ هَاعَانَ أَبَا الْمُصْعَبِ حَدَّثَهُ أَنَّ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ حَدَّثَهُ قَالَ قُلْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفِي سُورَةِ الْحَجِّ سَجْدَتَانِ قَالَ نَعَمْ وَمَنْ لَمْ يَسْجُدْهُمَا فَلَا يَقْرَأْهُمَا
سیدنا عقبہ بن عامر ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے کہا: اے اللہ کے رسول ! کیا سورۃ الحج میں دو سجدے ہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا " ہاں ! اور جو یہ نہ کرنا چا ہے وہ ان کی تلاوت ہی نہ کرے ۔ "
اس حدیث سے سورۃ الحج میں دو سجدوں کا اثبات ہوتا ہے۔