فهرس الكتاب

الصفحة 1438 من 5274

کتاب: وتر کے فروعی احکام و مسائل

باب: نماز وتر کا وقت

1438 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ حَدَّثَنِي نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اجْعَلُوا آخِرَ صَلَاتِكُمْ بِاللَّيْلِ وِتْرًا

سیدنا ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا " اپنی رات کی آخری نماز وتر کو بناؤ ۔ "

1۔جسے یقین ہو کہ وہ صبح سے پہلے اُٹھ سکتا ہے۔تو وہ اس ارشاد پر عمل کرکے فضیلت کا ثواب حاصل کرے۔ورنہ سونے سے پہلے وتر پڑھنے کی رخصت معلوم ہے۔جیسے کے پیچھے گزرا۔2۔اس حدیث سے استدلال کرکے کہا گیا ہے کہ وتر پڑھنے کے بعد کوئی نفلی نماز پڑھنی جائز نہیں۔لیکن دوسرے علماء نے اس کو استحباب پر محمول کیا ہے۔ کیونکہ خود نبی کریم ﷺ سے بھی وتر کے بعد دو رکعت نفل پڑھنا ثابت ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت