1465 حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ سَأَلْتُ أَنَسًا عَنْ قِرَاءَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ كَانَ يَمُدُّ مَدًّا
قتادہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس بن مالک ؓ سے نبی کریم ﷺ کی قرآت کے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا ، آپ ﷺ الفاظ کو مد کے ساتھ ( کھینچ کر ، لمبا کر کے ) پڑھا کرتے تھے ۔
یعنی جن الفاظ میں مد ہے۔ان کو مد سے اور جن میں لین ہے ان کو کولین سے۔مقصد یہ کہ معروف عربی لحن کے ساتھ پڑھتے تھے۔