1492 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ حَفْصِ بْنِ هَاشِمِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ عَنْ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا دَعَا فَرَفَعَ يَدَيْهِ مَسَحَ وَجْهَهُ بِيَدَيْهِ
سائب بن یزید اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ جب دعا کرتے اور اپنے ہاتھ اٹھاتے تو اپنے چہرے پر پھیر لیا کرتے تھے ۔
اس مسئلے کی توضیح کےلئے دیکھئے حدیث 1485 کے فوائد۔نیز خیال رہے کہ ہر موقع کی دُعا میں ہاتھ اُٹھانا بھی ثابت نہیں ہے۔بےشمارمواقع ہیں کہ وہاں دعا مشروع ہے۔ مگرہاتھ اُٹھانے ثابت ہی نہیں ہیں۔ مثلا کھانے کے بعد یانیند کے موقع پروغیرہ۔