فهرس الكتاب

الصفحة 1531 من 5274

کتاب: وتر کے فروعی احکام و مسائل

باب: استغفار کا بیان

1531 حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْجُعْفِيُّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ عَنْ أَبِي الْأَشْعَثِ الصَّنْعَانِيِّ عَنْ أَوْسِ بْنِ أَوْسٍ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ مِنْ أَفْضَلِ أَيَّامِكُمْ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَأَكْثِرُوا عَلَيَّ مِنْ الصَّلَاةِ فِيهِ فَإِنَّ صَلَاتَكُمْ مَعْرُوضَةٌ عَلَيَّ قَالَ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَكَيْفَ تُعْرَضُ صَلَاتُنَا عَلَيْكَ وَقَدْ أَرَمْتَ قَالَ يَقُولُونَ بَلِيتَ قَالَ إِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى حَرَّمَ عَلَى الْأَرْضِ أَجْسَادَ الْأَنْبِيَاءِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِمْ

سیدنا اوس بن اوس ؓ کا بیان ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا " تمہارے افضل دنوں میں سے جمعے کا دن فضیلت والا ہے ، سو اس دن مجھ پر کثرت سے درود پڑھا کرو ۔ بلاشبہ تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے ۔ " صحابہ نے کہا ، اے اللہ کے رسول ! ہمارا درود آپ پر کیسے پیش کیا جائے گا حالانکہ آپ کا جسم ( قبر میں ) بوسیدہ ہو چکا ہو گا ؟ فرمایا " بیشک اللہ تعالیٰ نے انبیاء علیہم السلام کے جسم زمین پر حرام کر دیے ہیں ۔ "

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت