فهرس الكتاب

الصفحة 1554 من 5274

کتاب: وتر کے فروعی احکام و مسائل

باب: تعوذات کا بیان

1554 حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ الْبَرَصِ وَالْجُنُونِ وَالْجُذَامِ وَمِنْ سَيِّئْ الْأَسْقَامِ

سیدنا انس ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ یہ دعا فرمایا کرتے تھے «اللهم إني أعوذ بك من البرص ، والجنون ، والجذام ، ومن سيئ الأسقام» " اے اللہ ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں برص ( پھلبہری ) سے ، پاگل پن سے ، کوڑھ سے اور بری بیماریوں سے ۔ "

اس قسم کی بیماریوں میں بعض اوقات انسان اپنے آپ سے بھی بیزار ہو جاتا ہے اور تیمار داروں کو بھی مشقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ (عافانا الله منها )

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت