1585 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ سَعْدِ بْنِ سِنَانٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْمُعْتَدِي الْمُتَعَدِّي فِي الصَّدَقَةِ كَمَانِعِهَا
سیدنا انس بن مالک ؓ سے مروی ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا " زکوٰۃ وصول کرنے میں زیادتی کرنے والا ، اسی طرح ہے جیسے کہ زکوٰۃ نہ دینے والا ۔ "
یعنی جو عامل زکوۃ لینے میں ظلم کرتا ہو ' اس کا گناہ ایسے ہی ہے جیسے زکوۃ نہ دینا۔دوسرامفہوم یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ظالم عامل ' مانع زکوۃ ہے ۔یعنی اس کے ظلم کےباعث لوگ اپنا مال چھپائیں گے 'جھوٹ بولیں گے اور زکوۃ نہیں دیں گے ' اس لیے یہ بہت بڑا گناہ ہے ۔آج کل کے ٹیکسوں کے نظام کی ناکامی بھی ' ظلم اور خیانت کے باعث ہے ۔