1613 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ أَنَّ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ وَبِشْرَ بْنَ الْمُفَضَّلِ حَدَّثَاهُمْ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ح و حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا أَبَانُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ فَرَضَ صَدَقَةَ الْفِطْرِ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ أَوْ تَمْرٍ عَلَى الصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ وَالْحُرِّ وَالْمَمْلُوكِ زَادَ مُوسَى وَالذَّكَرِ وَالْأُنْثَى قَالَ أَبُو دَاوُد قَالَ فِيهِ أَيُّوبُ وَعَبْدُ اللَّهِ يَعْنِي الْعُمَرِيَّ فِي حَدِيثِهِمَا عَنْ نَافِعٍ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى أَيْضًا-
سیدنا عبداللہ ( ابن عمر ) ؓ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے صدقہ فطر فرض فرمایا ایک صاع " جَو " یا کھجور کا " جَو " ہر چھوٹے ، بڑے ، آزاد اور غلام پر واجب ہے ۔ موسیٰ بن اسمٰعیل نے " مرد اور عورت " کے لفظ بھی کہے ۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ اس روایت میں ایوب اور عبداللہ العمری بھی نافع سے «ذكر أو أنثى» " مرد اور عورت " کے الفاظ بیان کرتے ہیں ۔