1615 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَسُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْعَتَكِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ فَعَدَلَ النَّاسُ بَعْدُ نِصْفَ صَاعٍ مِنْ بُرٍّ قَالَ وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ يُعْطِي التَّمْرَ فَأُعْوِزَ أَهْلُ الْمَدِينَةِ التَّمْرَ عَامًا فَأَعْطَى الشَّعِيرَ
جناب نافع نے کہا کہ سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ نے بیان کیا کہ پھر لوگ گندم کا آدھا صاع دینے لگے ۔ انہوں نے کہا کہ سیدنا عبداللہ ؓ کھجور دیا کرتے تھے مگر ایک سال اہل مدینہ کو کھجور کی تنگی آ گئی ، تو انہوں نے " جَو " دیے ۔