1621 ِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ وَقَالَ ابْنُ شِهَابٍ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ ثَعْلَبَةَ قَالَ ابْنُ صَالِحٍ قَالَ الْعَدَوِيُّ وَإِنَّمَا هُوَ الْعُذْرِيُّ خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّاسَ قَبْلَ الْفِطْرِ بِيَوْمَيْنِ بِمَعْنَى حَدِيثِ الْمُقْرِئِ
ابن جریج کا بیان ہے کہ ابن شہاب نے ( راوی کا نام ) " عبداللہ بن ثعلبہ " ہی روایت کیا ہے ۔ اور احمد بن صالح نے اس کو العدوی کہا ۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ وہ درحقیقت العذری ہے ۔ ( روایت یہ ہے کہ ) رسول اللہ ﷺ نے عید الفطر سے دو دن پہلے لوگوں کو خطبہ دیا ، اور ( عبداللہ بن یزید مکی ) المقری کی ( مذکورہ بالا ) روایت کی مانند بیان کیا ۔