فهرس الكتاب

الصفحة 1706 من 5274

کتاب: گری پڑی گمشدہ چیزوں سے متعلق مسائل

باب: گری پڑی چیز اٹھائے تو اس کا اعلان کرنے کا حکم

1706 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ وَهَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمَعْنَى قَالَا حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ عَنْ الضَّحَّاكِ يَعْنِي ابْنَ عُثْمَانَ عَنْ سَالِمٍ أَبِي النَّضْرِ عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ اللُّقَطَةِ فَقَالَ عَرِّفْهَا سَنَةً فَإِنْ جَاءَ بَاغِيهَا فَأَدِّهَا إِلَيْهِ وَإِلَّا فَاعْرِفْ عِفَاصَهَا وَوِكَاءَهَا ثُمَّ كُلْهَا فَإِنْ جَاءَ بَاغِيهَا فَأَدِّهَا إِلَيْهِ

سیدنا زید بن خالد جہنی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے گری پڑی اشیاء کے متعلق پوچھا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا " ایک سال تک اس کا اعلان کرو ۔ اگر اس کا طلب کرنے والا آ جائے تو اس کو دے دو ، ورنہ اس کی تھیلی ( یا برتن ) اور اس کا سربند یاد رکھو ، پھر اسے کھا لو ( اپنے استعمال میں لے آؤ ) اس کے بعد اگر اس کا متلاشی آ جائے تو اس کے حوالے کر دو ۔ "

یہ حکم گری پڑی چیز اٹھانے کے علاوہ بکری جیسے جانور کے بارے میں بھی ہے کہ اگر اسے کھا لیا گیا ہوتو اس کا مالک آنے پر اس کی قیمت یا بدل دینا واجب ہے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت