فهرس الكتاب

الصفحة 1718 من 5274

کتاب: گری پڑی گمشدہ چیزوں سے متعلق مسائل

باب: گری پڑی چیز اٹھائے تو اس کا اعلان کرنے کا حکم

1718 حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ عِكْرِمَةَ أَحْسَبُهُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ضَالَّةُ الْإِبِلِ الْمَكْتُومَةُ غَرَامَتُهَا وَمِثْلُهَا مَعَهَا

سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا " گمشدہ اونٹ پکڑنے والا اگر چھپا لے تو اس پر جرمانہ ہے اور ( مزید ) اس کے ساتھ اس کا مثل بھی ۔ "

(1) گمشدہ قیمتی چیز اٹھا کر چھپا لینا حرام اور گناہ کا کام ہے ۔ (2) اس حدیث کی روشنی میں ایسے مجرم پردوگنا جرمانہ ہے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت