فهرس الكتاب

الصفحة 1724 من 5274

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل

باب: عورت جو محرم کے بغیر حج کرے ؟

1724 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ابْنُ مَسْلَمَةَ وَالنُّفَيْلِيُّ، عَنْ مَالِكٍ ح، وحَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ الْحَسَنُ فِي حَدِيثِهِ، عَنْ أَبِيهِ ثُمَّ اتَّفَقُوا، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لَا يَحِلُّ لِامْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ أَنْ تُسَافِرَ يَوْمًا وَلَيْلَةً.... فَذَكَرَ مَعْنَاهُ.قَالَ أَبو دَاود: وَلَمْ يَذْكُرِ الْقَعْنَبِيُّ وَالنُّفَيْلِيُّ، عَنْ أَبِيهِ رَوَاهُ ابْنُ وَهْبٍ وَعُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، عَنْ مَالِكٍ كَمَا قَالَ الْقَعْنَبِيُّ.

سیدنا ابوہریرہ ؓ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا " جو عورت اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتی ہے ، اس کیلئے حلال نہیں کہ ایک دن اور رات کا سفر کرے ۔ " اور مذکورہ بالا کے ہم معنی بیان کیا ۔ ( یعنی اس کا محرم کے بغیر سفر کرنا حرام ہے ) نفیلی نے «عن مالك» کی بجائے تحدیث کی صراحت کرے ہوئے «حدثنا مالك» کہا ہے ۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ نفیلی اور قعنبی نے ( سند میں سعید بن ابی سعید کے بعد ) «عن أبيه» نہیں کہا ۔ نیز ابن وہب اور عثمان بن عمر بھی جناب مالک سے ایسے ہی روایت کرتے ہیں جیسے کہ قعنبی نے کہا ہے ۔ ( «عن أبيه» کے بغیر ) ۔

جناب سعید مقبری کو اپنے والد کے علاوہ حضرت ابوہریرہ سے بھی سماع حاصل ہے ۔ اس لیے دونوں ہی سندیں صحیح ہیں ۔ (نووی )

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت