1786 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا قَالَ دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى عَائِشَةَ بِبَعْضِ هَذِهِ الْقِصَّةِ قَالَ عِنْدَ قَوْلِهِ وَأَهِلِّي بِالْحَجِّ ثُمَّ حُجِّي وَاصْنَعِي مَا يَصْنَعُ الْحَاجُّ غَيْرَ أَنْ لَا تَطُوفِي بِالْبَيْتِ وَلَا تُصَلِّي
ابوالزبیر کہتے ہیں کہ انہوں نے جابر ؓ سے سنا کہتے تھے کہ نبی کریم ﷺ سیدہ عائشہ ؓا کے ہاں آئے اور اس قصے کا کچھ حصہ بیان کیا ، اور «أهلي بالحج» " حج کے لیے احرام باندھ لو ۔ " کے بعد یہ فرمایا " پھر حج کرو اور وہ سب کچھ کرو جیسے حاجی کرتا ہے ۔ صرف بیت اللہ کا طواف نہ کرنا اور نماز نہ پڑھنا ۔ "