فهرس الكتاب

الصفحة 1831 من 5274

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل

باب: محرم کے لباس کا بیان

1831 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ قَالَ ذَكَرْتُ لِابْنِ شِهَابٍ فَقَالَ حَدَّثَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ عُمَرَ كَانَ يَصْنَعُ ذَلِكَ يَعْنِي يَقْطَعُ الْخُفَّيْنِ لِلْمَرْأَةِ الْمُحْرِمَةِ ثُمَّ حَدَّثَتْهُ صَفِيَّةُ بِنْتُ أَبِي عُبَيْدٍ أَنَّ عَائِشَةَ حَدَّثَتْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ كَانَ رَخَّصَ لِلنِّسَاءِ فِي الْخُفَّيْنِ فَتَرَكَ ذَلِكَ

جناب سلام بن عبداللہ اپنے والد سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ کے متعلق بیان کرتے ہیں کہ وہ احرام والی عورت کو کہا کرتے تھے کہ اپنے موذے کاٹ لے ۔ پھر ( ان کی زوجہ ) صفیہ بنت ابی عبید نے انہیں بیان کیا کہ سیدہ عائشہ ؓا نے اس کو بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے عورتوں کو موزے پہننے کی رخصت دی ہے ۔ تو وہ اپنی بات سے رک گئے ۔

(1) یہ رخصت عورتوں کےعلاوہ مردوں کے بھی حاصل ہے مگر بحالت عذر (2) محب رسول کے لیے ممکن ہی نہیں کہ اسے نبی ﷺ کی طرف سے کوئی ہدایت ملے اور پھر وہ اپنی رائے پر اصرار کرے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت