فهرس الكتاب

الصفحة 1863 من 5274

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل

باب: اگر کوئی حج سے روک دیا جائے تو...

1863 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ الْعَسْقَلَانِيُّ وَسَلَمَةُ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَافِعٍ عَنْ الْحَجَّاجِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ كُسِرَ أَوْ عَرِجَ أَوْ مَرِضَ فَذَكَرَ مَعْنَاهُ قَالَ سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ قَالَ أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ

سیدنا حجاج بن عمرو نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا " جس کی ہڈی ٹوٹ جائے یا وہ لنگڑا ہو جائے یا بیمار پڑ جائے ۔ " اور مذکورہ بالا حدیث کے ہم معنی بیان کیا ۔ ( امام ابوداؤد ؓ کے شیخ ) جناب سلمہ بن شبیب نے اپنی سند میں «أنبأنا» ( یعنی ہم کو خبر دی ) کا کلمہ استعمال کیا ۔ ( اس طرح انہوں نے اپنے شیخ سے سماع کی تصریح کر دی ۔ )

اس روایت میں بیماری کو ایک مستقل عذر شما ر کیا گیا ہے۔اور ظاہر ہے کہ بیماری کی نوعیت کے اعتبار سے اگر محرم کے لئے اعمال حج جاری رکھنا ممکن نہ ہوں تو حلال ہوسکتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت