1893 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا طَافَ فِي الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ أَوَّلَ مَا يَقْدَمُ فَإِنَّهُ يَسْعَى ثَلَاثَةَ أَطْوَافٍ وَيَمْشِي أَرْبَعًا ثُمَّ يُصَلِّي سَجْدَتَيْنِ
سیدنا ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ حج اور عمرہ میں ( مکہ میں ) آتے ہی جو پہلا طواف ( طواف قدوم ) کرتے تو اس کے تین چکروں میں ( آہستہ آہستہ ) دوڑتے اور چار میں عام رفتار سے چلتے ، پھر دو رکعتیں ادا کرتے ۔