فهرس الكتاب

الصفحة 1925 من 5274

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل

باب: عرفات سے واپسی کا بیان

1925 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ عَنْ كُرَيْبٍ مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ دَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عَرَفَةَ حَتَّى إِذَا كَانَ بِالشِّعْبِ نَزَلَ فَبَالَ فَتَوَضَّأَ وَلَمْ يُسْبِغْ الْوُضُوءَ قُلْتُ لَهُ الصَّلَاةُ فَقَالَ الصَّلَاةُ أَمَامَكَ فَرَكِبَ فَلَمَّا جَاءَ الْمُزْدَلِفَةَ نَزَلَ فَتَوَضَّأَ فَأَسْبَغَ الْوُضُوءَ ثُمَّ أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ فَصَلَّى الْمَغْرِبَ ثُمَّ أَنَاخَ كُلُّ إِنْسَانٍ بَعِيرَهُ فِي مَنْزِلِهِ ثُمَّ أُقِيمَتْ الْعِشَاءُ فَصَلَّاهَا وَلَمْ يُصَلِّ بَيْنَهُمَا شَيْئًا

کریب مولیٰ عبداللہ بن عباس ؓ نے سیدنا اسامہ بن زید ؓ سے سنا وہ کہہ رہے تھے کہ رسول اللہ ﷺ عرفات سے روانہ ہوئے حتیٰ کہ جب گھاٹی میں پہنچے تو اترے ، پیشاب کیا ، پھر وضو کیا مگر اس میں مبالغہ نہیں تھا ۔ میں نے عرض کیا: نماز ؟ آپ ﷺ نے فرمایا " نماز تمہارے آگے ہے ۔ " ( یعنی آگے پڑھیں گے ) پھر آپ ﷺ سوار ہو گئے ۔ جب مزدلفہ پہنچے ، تو اترے وضو کیا اور کامل وضو کیا ۔ پھر نماز کی اقامت کہی گئی تو مغرب کی نماز پڑھائی ، پھر ہر شخص نے اپنے اپنے اونٹ کو اپنے اپنے پڑاؤ میں بٹھایا ، پھر عشاء کی اقامت کہی گئی تو آپ ﷺ نے نماز پڑھائی اور ان کے مابین کچھ نہیں پڑھا ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت