1944 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ أَفَاضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ السَّكِينَةُ وَأَمَرَهُمْ أَنْ يَرْمُوا بِمِثْلِ حَصَى الْخَذْفِ وَأَوْضَعَ فِي وَادِي مُحَسِّرٍ
سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ ( مزدلفہ سے ) روانہ ہوئے اور بڑے سکون اور آرام سے چلے ۔ اور لوگوں کو حکم دیا کہ چھوٹی چھوٹی کنکریاں ماریں ( مگر ) وادی محسر میں سے تیزی سے نکلے تھے ۔
وادی محشر میں اصحاب الفیل پر عذاب نازل ہوا تھا اور مقامات عذاب سے بڑی جلدی نکل جانا چاہیے