فهرس الكتاب

الصفحة 1959 من 5274

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل

باب: منٰی کی راتیں مکہ میں گزارنے کا بیان

1959 حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ وَأَبُو أُسَامَةَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ اسْتَأْذَنَ الْعَبَّاسُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَبِيتَ بِمَكَّةَ لَيَالِيَ مِنًى مِنْ أَجْلِ سِقَايَتِهِ فَأَذِنَ لَهُ

سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عباس ؓ نے رسول اللہ ﷺ سے اجازت طلب کی تھی کہ لوگوں کو پانی پلانے کی غرض سے منٰی کی راتیں مکہ میں گزار لیں تو آپ ﷺ نے ان کو اجازت دے دی تھی ۔

کوئی معقول شرعی عذر ہوتو معنی سےباہر رہ سکتا ہے ، مثلًا حجاج کی خدمت ، جانوروں کو چرانا یا مریض اور اس کی تیمارداری وغیرہ ۔ اس قسم کے اعذار کے علاوہ منی ٰ میں رات گزارنا ضروری ہے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت