2020 حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ يَحْيَى بْنِ ثَوْبَانَ أَخْبَرَنِي عِمَارَةُ بْنُ ثَوْبَانَ حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ بَاذَانَ قَالَ أَتَيْتُ يَعْلَى بْنَ أُمَيَّةَ فَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ احْتِكَارُ الطَّعَامِ فِي الْحَرَمِ إِلْحَادٌ فِيهِ
سیدنا یعلیٰ بن امیہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا " حرم میں غلے کا ذخیرہ کرنا ( لوگوں سے روک رکھنا ) الحاد ( بے دینی ) ہے ۔ "
حدیث اگرچہ ضعیف ہے۔مگر دوسری روایات کی رو سے زخیرہ اندوزی جبکہ لوگ محتاج اور ضرورت مند ہوں۔کبائر میں سے ہے۔بالخصوص حرم میں اور بھی بد تر عمل ہے۔ ( وَمَن يُرِدْ فِيهِ بِإِلْحَادٍ بِظُلْمٍ نُّذِقْهُ مِنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ) (الحج۔25)