فهرس الكتاب

الصفحة 207 من 5274

کتاب: طہارت کے مسائل

باب: مذی کامسئلہ

207 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنِ الْمِقْدَادِ بْنِ الْأَسْوَدِ، أَنَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ -رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَمَرَهُ أَنْ يَسْأَلَ لَهُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الرَّجُلِ إِذَا دَنَا مِنْ أَهْلِهِ، فَخَرَجَ مِنْهُ الْمَذْيُ، مَاذَا عَلَيْهِ؟ فَإِنَّ عِنْدِي ابْنَتَهُ، وَأَنَا أَسْتَحْيِي أَنْ أَسْأَلَهُ، قَالَ الْمِقْدَادُ: فَسَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنْ ذَلِكَ؟ فَقَالَ: >إِذَا وَجَدَ أَحَدُكُمْ ذَلِكَ, فَلْيَنْضَحْ فَرْجَهُ، وَلْيَتَوَضَّأْ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ

سیدنا مقداد بن اسود ؓ کہتے ہیں کہ سیدنا علی ؓ نے ان سے کہا کہ رسول اللہ ﷺ سے یہ مسئلہ دریافت کیجئیے کہ ایک شخص جب اپنی اہلیہ کے قریب ہوتا ہے تو اس سے مذی نکلتی ہے تو اس پر کیا لازم ہے ( وضو یا غسل ) ؟ چونکہ میرے گھر میں آپ علیہ اسلام کی صاحبزادی ہے اس لیے میں آپ ﷺ سے دریافت کرنے میں حجاب محسوس کرتا ہوں ۔ مقداد ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے اس بارے میں پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا " جب تم میں سے کوئی ایسا محسوس کرئے تو اپنی شرمگاہ کو دھو لے اور نماز والا وضو کرے ۔ "

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت