2137 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا مَرْحُومُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْعَطَّارُ، حَدَّثَنِي أَبُو عِمْرَانَ الْجَوْنِيُّ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ بَابَنُوسَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ إِلَى النِّسَاءِ -تَعْنِي: فِي مَرَضِهِ-، فَاجْتَمَعْنَ، فَقَالَ: >إِنِّي لَا أَسْتَطِيعُ أَنْ أَدُورَ بَيْنَكُنَّ، فَإِنْ رَأَيْتُنَّ أَنْ تَأْذَنَّ لِي فَأَكُونَ عِنْدَ عَائِشَةَ, فَعَلْتُنَّ، فَأَذِنَّ لَهُ.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی ازواج مطہرات کو بلوایا ۔ یعنی اپنے مرض وفات کے دنوں میں ، تو وہ جمع ہو گئیں ، آپ ﷺ نے فرمایا " میں اب تمہارے درمیان چکر نہیں لگا سکتا اگر مناسب سمجھو اور مجھے اجازت دے دو ، تو میں عائشہ کے ہاں رہ لوں ۔ " تو سب نے اجازت دے دی ۔